طالبان کی زیر قیادت حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ طالبان کو تسلیم کرنے میں سب سے بڑی رکاوٹ امریکہ ہے۔
صحافیوں کے ساتھ ایک ورچوئل انٹرویو میں ذبیح اللہ مجاہد نے امریکہ کو طالبان حکومت کو تسلیم کرنے میں سب سے بڑی رکاوٹ قرار دیا۔
مجاہد نے کہا: یہ ملک [امریکہ، اس بات کی] اجازت نہیں دیتا کہ دیگر ممالک اس سمت میں آگے بڑھیں، اور اس نے خود بھی اس سلسلے میں کوئی قدم نہیں اٹھایا۔
طالبان کے کابل پر قبضے کے تقریباً ایک سال بعد بھی کسی بھی ملک نے انکی حکومت کو با قاعدہ طور پر تسلیم نہیں کیا ہے۔
دہشت گردی کے خلاف جنگ، انسانی حقوق کا احترام، اور ایک جامع حکومت کی تشکیل بین الاقوامی تنظیموں اور دیگر ممالک کے طالبان حکومت کو تسلیم کرنے کے لیے اہم شرائط ہیں۔
تاہم، اس گروہ نے بارہا دعویٰ کیا ہے کہ انکی حکومت نے تسلیم ہونے کی تمام شرائط پوری کردی ہیں۔
حال حاضر میں، کابل میں متعدد ممالک کے سفارت خانے فعال ہیں، اور کچھ ممالک نے طالبان کے سفارت کاروں کو بھی قبول کرلیا ہے۔ لیکن کہا گیا ہے کہ سفارت کاروں کو قبول کرنے کا مطلب اس گروہ کو تسلیم کرنے کے مترادف نہیں ہے۔