اقوام متحدہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ داعش افغانستان میں امریکی باقیات ہتھیاروں کو تلاش کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے داعش سے لاحق خطرے کے بارے میں اپنی 18 ویں رپورٹ میں کہا ہے کہ یہ گروپ ٹی ٹی پی کے گوداموں سے سازوسامان حاصل کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔
انتونیو گوتریس کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اقوام متحدہ کے رکن ممالک کو افغانستان، مشرق وسطیٰ اور افریقہ میں ہتھیاروں کے پھیلاؤ کے ساتھ ساتھ داعش کی جانب سے ڈرونز اور دیسی ساختہ دھماکہ خیز آلات کے استعمال پر تشویش ہے۔
اقوام متحدہ کے متعدد رکن ممالک نے کا کہنا ہے کہ افغانستان سے نکلنے کے بعد طالبان کو مزید امریکی فوجی سازوسامان فراہم کیا گیا ہے۔
اقوام متحدہ بھی داعش کو افغانستان اور خطے کے لیے سب سے بڑا خطرہ قرار دیتی ہے۔