حصہ : افغانستان -+

زمان اشاعت : یکشنبه, 31 اکتبر , 2021 خبر کا مختصر لنک :

بین والیس: طالبان دوحہ معاہدے کے تحت اقتدار میں آئے ہیں

برطانوی سیکرٹری دفاع نے افغانستان میں تحریک طالبان کے اقتدار میں آنے کے عمل کے بارے میں تفصیلات بیان کی ہیں۔


پارلیمنٹ میں خطاب کرتے ہوئے برطانوی وزیر دفاع، بین والیس نے دعویٰ کیا ہے کہ طالبان ۲۰۲۰ میں امریکہ کے ساتھ کیے گئے خفیہ معاہدے کے نتیجے میں اقتدار میں آئے ہیں۔

بین والیس نے مزید کہا ہے کہ امریکہ نے امن معاہدے پر دستخط کرکے، کہ جس کے تحت امریکی افواج کو افغانستان سے نکل جانا تھا، طالبان کو آزاد چھوڑ دیا ہے۔ یہ معاہدہ افغانستانی حکومت کی موجودگی کے بغیر طالبان کے ساتھ امریکی مذاکرات کے اختتام پر طے پایا تھا۔

برطانوی پارلیمنٹ کے اراکین کے سوالوں کے جواب میں انہوں نے کہا: تحریک طالبان ۲۰۲۰ میں طے پانے والے معاہدے کے نتیجے میں اقتدار میں آئی ہے۔

برطانوی وزیر دفاع کے مطابق اس معاہدے کے نتیجے میں طالبان کے اقتدار میں آنے کی راہ میں حائل رکاوٹیں دور ہوگئیں، کہ جنہوں نے امریکی افواج کے انخلاء کے بعد اقتدار سنبھالا ہے۔

بین والیس نے اس کے جواب میں کہ امریکیوں نے ایسا کیوں کیا، کہا: کیونکہ وہ اس وقت افغانستانی حکام سے مایوس ہو چکے تھے۔

شریک یي کړئ!

دیدگاه ها بسته شده است

منتخب خبریں

تازہ ترین خبریں