حصہ : افغانستان -+

زمان اشاعت : شنبه, 6 آوریل , 2024 خبر کا مختصر لنک :

بھارت میں افغان طلباء پر حملہ

بھارتی میڈیا کے مطابق افغانستان، ازبکستان اور دیگر ایشیائی ممالک سے تعلق رکھنے والے غیر ملکی طلباء کی جانب سے ہاسٹل میں تراویح کی نماز کی ادائیگی کی جا رہی تھی، کہ اسی دوران بھارتی ہندو انتہا پسندوں نے حملہ کیا۔


غیر ملکی طلباء کی جانب سے سفارتخانوں میں واقعے سے متعلق آگاہ کر دیا گیا ہے، جبکہ پولیس کے آنے تک بھارتی ہندو انتہا پسند موقع سے فرار ہو چکے تھے۔

گجرات یونیورسٹی سرکاری ادارہ ہے اور اس کے ہاسٹل میں غیر ملکی طلبہ خصوصی اجازت و انتظام کے تحت قیام پذیر ہیں۔

اس واقعے میں کم از کم 5 طلباء زخمی ہوگئے ہیں۔

شریک یي کړئ!