آریانانیوز: افغانستان میں روسی صدر کے خصوصی نمائندے نے اعلان کیا کہ ماسکو کے پاس ایسی دستاویزات ہیں جن سے ظاہر ہوتا ہے کہ امریکہ موجودہ افغان حکام کے مخالفین کے ساتھ تعلقات قائم کرنے کی کوشش کر رہا ہے اور خفیہ طور پر داعش کی سرگرمیوں کی حمایت کر رہا ہے۔
ضمیر کابلوف نے کہا کہ امریکہ افغانستان میں اپنی نظامی اور سیاسی شکست کی تلافی کیلئے افغانستان میں امن و امان قائم کرنے میں رکاوٹ بن رہا ہے۔
کابلوف نے کہا کہ امریکہ کا افغانستان میں مسلح اپوزیشن گروپوں کے ساتھ رابطہ ہے اور وہ خفیہ طور پر داعش کی سرگرمیوں پر نظر رکھے ہوئے ہے جو کہ وسطی ایشیاء اور افغانستان کے پڑوسی ممالک میں حالات کو غیر مستحکم کرنے اور یہاں تک کہ روسی سلامتی کے خلاف بھی کارروائی ہے۔