حصہ : افغانستان -+

زمان اشاعت : جمعه, 16 فوریه , 2024 خبر کا مختصر لنک :

افغان اثاثوں کی ضبطی ایک ظالمانہ عمل ہے، طابان ترجمان

طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے افغان اثاثوں کو ضبط کرنے کے نئے امریکی حکم نامے کے رد عمل میں کہا کہ یہ ظالمانہ اقدام تمام بین الاقوامی اصولوں کی صریح خلاف ورزی ہے۔


امریکی صدر جو بائیڈن نے ایک حکم نامے کے ذریعے افغان عوام کے اثاثے منمجد کرنے کی مدت میں توسیع کر دی ہے۔

وائٹ ہاؤس نے جو بائیڈن کے حوالے سے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ افغانستان میں انسانی بحران اور اس کے نتیجے میں پیدا ہونے والے خطرے کے پیش نظر امریکی صدر کی جانب سے 11 فروری 2022 کو جاری کردہ حکم نامے کا اطلاق 11 فروری 2024 کے بعد ہوگا۔

اطلاعات کے مطابق بیرونی ممالک کو افغانستان کے مرکزی بینک کے اثاثوں سے تقریباً 9 ارب ڈالرز جاری کرنے ہیں تاکہ اس ملک کی معیشت کو سنبھالا دیا جا سکے۔

شریک یي کړئ!