روس کی سلامتی کونسل کے سیکریٹری کا کہنا ہے کہ اس وقت افغانستان میں 20 سے زائد دہشت گرد تنظیمیں سرگرم ہیں۔
روسی سلامتی کونسل کے سیکریٹری نکولائی پیٹروشیف نے کہا کہ اس وقت افغانستان میں تقریبا 20 دہشت گرد تنظیمیں موجود ہیں جن میں 23 ہزار سے زائد عسکریت پسند شامل ہیں۔
بشکیک میں، پیٹروشیف نے افغان امور پر سلامتی کونسل کے سیکرٹریوں کے ایک اجلاس میں کہا کہ افغانستان مغربی جغرافیائی سیاسی مہم جوئی کے لامتناہی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ افغانستان کی موجودہ مشکل صورتحال کی بنیادی ذمہ داری امریکہ اور اس کے اتحادیوں پر عائد ہوتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ واشنگٹن افغانستان میں 20 سالوں کے دوران صورتحال کو بہتر بنانے کے لئے کچھ نہیں کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ مغرب نے پسپائی کے دوران بڑی مقدار میں ہتھیار رکھ کر ٹائم بم نصب کیا۔
پیٹروشیف نے کہا کہ یہ ہتھیار آج بین الافغان گروہوں کے درمیان جنگ کو تیز کرنے کے لیے استعمال کیے جا رہے ہیں، جنہیں بلیک مارکیٹ اور تیسرے ممالک میں دہشت گردوں کے ہاتھوں میں فروخت کیا جا رہا ہے۔