حصہ : افغانستان -+

زمان اشاعت : جمعه, 14 ژوئن , 2024 خبر کا مختصر لنک :

افغانستان کی مدد کے لیے 650 ملین ڈالر کی ضرورت ہے، ڈبلیو ایف پی

افغانستان میں ورلڈ فوڈ پروگرام (ڈبلیو ایف پی) نے امداد جاری رکھنے کے لیے 650 ملین ڈالر کی فنڈنگ کی درخواست کی ہے۔


ڈبلیو ایف پی کی جانب سے جاری بیان میں کہا ہے کہ 2021 اور 2022 میں ریکارڈ بھوک کے بعد، افغانستان میں غذائی تحفظ میں قدرے بہتری آئی ہے، لیکن ایک چوتھائی سے زیادہ آبادی کو زندہ رہنے کے لئے اب بھی مدد کی سخت ضرورت ہے۔

یاد رہے اقوام متحدہ کے مطابق اس سال افغانستان میں 23.7 ملین افراد کو انسانی امداد کی ضرورت ہوگی۔

شریک یي کړئ!