عید الاضحی ٰ کے موقع پر ورلڈ فوڈ پروگرام (ڈبلیو ایف پی) نے کہا ہے کہ لاکھوں افراد عید مناتے ہیں اور اہل خانہ کے ساتھ کھانے پینے کے لیے جمع ہوتے ہیں لیکن ایک چوتھائی افغان ہر شام بھوکے سو جاتے ہیں۔
ورلڈ فوڈ پروگرام نے ایکس پر ایک پیغام میں عید کے دوران افغانستان میں ضرورت مندوں کو کھانا عطیہ کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔
تنظیم نے اعلان کیا ہے کہ افغانستان میں طالبان کی حکمرانی کے بعد اس ملک میں غربت اور بھوک میں اضافہ ہوا ہے۔