رپورٹرز ود آؤٹ بارڈرز (آر ایس ایف) نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ افغانستان میں میڈیا پر جبر اور صحافیوں پر ظلم و ستم تشویشناک ہے۔
تنظیم نے اعلان کیا ہے کہ گزشتہ دو ہفتوں کے دوران مقامی طالبان حکام نے صوبہ خوست میں کم از کم تین مقامی ریڈیو اسٹیشنوں کو معطل کر دیا ہے۔ رپورٹرز ود آؤٹ بارڈرز (آر ایس ایف) کا کہنا ہے کہ طالبان کی جانب سے حالیہ دنوں میں صوبہ خوست میں کم از کم تین ریڈیو اسٹیشنوں کی بندش اس بات سے مشروط ہے کہ ان اداروں کو ‘سخت’ قوانین کی تعمیل پر دوبارہ کھولا جائے، جن میں موسیقی نہ بجانا اور خواتین کی آواز کو سننے سے روکنا شامل ہے۔