طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے ایک ٹویٹ میں افغانستان میں داعشی دہشت گردوں کے ایک ٹھکانے کو تباہ کرنے کی اطلاع دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس کارروائی میں داعش کے 3 دہشت گرد ہلاک جبکہ ایک کو گرفتار کیا گیا ہے۔
طالبان کے ترجمان نے اس ٹھکانے کی جگہ کا ذکر نہیں کرتے ہوئے مزید کہا کہ اس کارروائی میں کچھ دھماکہ خیز مواد اور ہتھیار سیکورٹی فورسز کے ہاتھ لگے ہیں۔
یاد رہے کہ اس سے قبل طالبان فورسز نے کابل اور افغانستان کے دیگر علاقوں میں داعش کے خلاف سرچ آپریشن کر کے داعش کے مختلف ٹھکانوں کو تباہ کیا تھا۔