طالبان کے میڈیا کمیشن نے افغانستان کے تمام صحافیوں اور تجزیہ کاروں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ غیر ملکی ریڈیو اور ٹیلی ویژن افغانستان انٹرنیشنل کے ساتھ اپنا تعاون ختم کردیں۔
براڈکاسٹنگ افغانستان انٹرنیشنل پر میڈیا جرائم کمیشن کی جانب سے تعصب کو ہوا دینے، کردار کشی کرنے اور خبروں کو توڑ مروڑ کر پیش کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔
کمیشن کے اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ عوامی مقامات پر اس میڈیا کی اشاعت اور انکے پروگرامز میں شرکت اور تعاون کرنا ممنوع ہے۔
کمیشن نے مزید کہا کہ افغانستان انٹرنیشنل رقم کے بدلے معلومات حاصل کرتا ہے۔