مقامی ذرائع کے مطابق صوبائی مرکز زرنج میں طالبان اور داعش کے درمیان جھڑپیں ہوئی ہیں۔
ذرائع کے مطابق طالبان نے داعش کے خفیہ ٹھکانوں پر حملہ کیا ہے۔ فریقین نے نقصانات کے بارے میں کوئی تفصیلات جاری نہیں کی ہیں تاہم عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ طالبان نے جھڑپوں کے دوران 5 افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔