حصہ : افغانستان -+

زمان اشاعت : سه‌شنبه, 13 آگوست , 2024 خبر کا مختصر لنک :

اسلامی دنیا کو اسرائیل کے خلاف متحد ہونا چاہیے، طالبان

بچوں کے قاتل اور غاصب حکومت کے جرائم پر انسانی حقوق کی تنظیموں اور اقوام متحدہ کی خاموشی اور اس حکومت کے لئے امریکہ کی جامع حمایت کے بعد، مہاجر فراہی نے ان جرائم کو روکنے کے لئے مسلمانوں کے درمیان اتحاد کی ضرورت پر زور دیا۔


فراہی نے “ایکس” پر اپنے پیغام میں لکھا کہ کل آدھی دنیا نے امریکہ کے ساتھ مل کر افغانستان پر حملہ کیا، آج غزہ میں بھی ایسا ہی ہو رہا ہے۔ اے امت محمدی! اگر آپ متحد نہیں ہوئے تو اسرائیل اور مغرب بار بار ایک ہی منظر نامے کی کوشش کریں گے۔ ابھی بھی وقت ہے، متحد ہوجاو.

یاد رہے حال ہی میں افغانستان کے عوام نے فلسطینی عوام کی حمایت میں اور اسلامی مزاحمتی تحریک فلسطین (حماس) کے پولیٹیکل بیورو کے سربراہ شہید اسماعیل ہنیہ کے قتل کی مذمت میں صیہونی مخالف ریلی نکالی۔

افغانستان کے اندر اور باہر موجودہ حکام اور بعض سیاسی و سیکیورٹی شخصیات نے بھی شہید ہنیہ کے قتل کے جواب میں الگ الگ پیغامات جاری کیے اور اس دہشت گردی کے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے القدس کی آزادی اور صیہونی حکومت کی تباہی پر زور دیا۔

شریک یي کړئ!