حصہ : بین الاقوامی -+

زمان اشاعت : دوشنبه, 9 ژانویه , 2023 خبر کا مختصر لنک :

40 سال بعد فلسطینی قیدی صہیونی حکومت کی جیل سے رہا

خبر رساں ذرائع کے مطابق، فلسطینی کریم یونس کو 40 سال بعد اسرائیلی غاصب حکومت کی جیل سے رہا کر دیا گیا ہے۔


الجزیرہ کے مطابق، صہیونی حکومت کی جیل سے رہائی کے بعد کریم یونس نے کہا کہ غاصب حکومت کی طرف سے فلسطینی قیدیوں پر ظلم و بربریت کے باوجود، اب بھی ہم کھڑے ہیں اور غاصب حکومت کے خلاف اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔

کریم یونس کے والدین کا انتقال اس وقت ہوا جب وہ جیل میں تھے اور انہیں ان کی تشییع میں شرکت کرنے کی اجازت بھی نہیں دی گئی تھی۔

انہوں نے کہا کہ تمام فلسطینوں کیلئے قیدیوں کا پیغام، محبت اور قدردانی کا پیغام ہے، ہمارے لوگ مغربی کنارے، غزہ اور یروشلم میں امن و امان کے خواہاں ہیں اور دوسرا پیغام، اتحاد و وحدت کی دعوت کا پیغام ہے۔

66 سالہ کریم یونس نے ھداریم جیل سے 40 سال بعد رہائی کے موقع پر، ایک خط میں اپنی رہائی سے قبل اپنے جذبات کا اظہار کیا اور دیگر قیدیوں سے الوداع کیا۔

انہوں نے فلسطینی اسیران کی جدوجہد کی قدردانی کرتے ہوئے فلسطینی کاز کی حمایت کرنے والوں کا شکریہ ادا کیا۔

واضح رہے کہ 6 جنوری 1983ء کو یونیورسٹی آف بن گوریون میں زیر تعلیم 23 سالہ یونس کریم کو ان کے گاؤں آرا میں ان کے گھر پر چھاپہ مار کر گرفتار کر لیا تھا۔

شریک یي کړئ!