حصہ : بین الاقوامی -+

زمان اشاعت : جمعه, 23 جولای , 2021 خبر کا مختصر لنک :

ہم امریکہ کو فضائی حدود کی دسترسی دیں گے: پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے رہنما

۶ جولائی ۲۰۲۱ کو پاکستان ایکسپریس ٹریبیون کی شایع کردہ خبر کے مطابق پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے رہنما، مولانا فضل الرحمن نے سوات میں قبائلی علاقوں میں تحریک کے حامیوں کے اجتماع سے کہا: وزیر اعظم عمران خان غدار ہیں اور مغربی تہذیب کی علامت ہیں۔


امریکیوں کو فضائی حدود کی دسترسی کی اجازت کے بارے میں انہوں نے کہا: ہماری عوام کی فوج اور انکی حکومت قوم سے جھوٹ بول رہی ہے، انہوں نے امریکہ کو ایک ہوائی راستہ دے دیا ہے۔ ہماری غلط پالیسیاں افغانستان، چین، اور ایران کو ہم سے دور کرسکتی ہیں۔

ہندوستان ہمارا دشمن ہے، اور ہم ایشیاء میں اکیلے رہ جائیں گے اور اپنے مفادات کا تحفظ نہیں کرسکیں گے۔ عمران خان پاکستانی سیاست کا ایک غیرضروری حصہ ہیں، آپ نے قومی سلامتی کے اجلاس میں ان کی اہمیت کا اندازہ لگایا ہوگا۔ بطور وزیر اعظم ان کی شرکت کی ضرورت محسوس نہیں ہوئی اور قومی سلامتی کے اجلاس میں انہیں بلایا نہیں گیا۔

انہوں نے مزید کہا: عمران خان کی ناجائز حکومت امریکہ اور برطانیہ جیسے استعماری حکومتوں کی طرح غلام قوموں پر حکومت کرتی ہے۔ چین آج ہم سے ناراض ہوا اور نتیجے میں ایران گیا اور ان کے ساتھ ۲۵سالہ معاہدہ کیا۔

انہوں نے وزیر اعظم سے پوچھا کہ کیا آپ کو چین کے ساتھ معاہدہ یاد نہیں؟ ۲۰۰۱ میں ہم نے امریکہ کو فضائی اڈے دینے پر اتفاق کیا تھا، اور آج پھر ہم نے اپنی ناکامی کی وجہ سے انہیں فضائی حدود کی دسترسی دی۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ فضائی حدود کی دسترسی چاہتا تھا اور آپ نے اس کی اجازت دی، لہذا قوم سے جھوٹ نہ بولیں۔ آپ نے امریکہ کی خواہش کے مطابق عمل کیا اور ملک کو فروخت کردیا۔ امریکی طیارے کراچی ایئرپورٹ پر اترے اور ان پرسامان لادا گیا۔ اب آپ یہ دعویٰ کر رہے ہیں کہ آپ پاکستان کی سرزمین کو امریکہ کے حوالے نہیں کریں گے؟!

انہوں نے کہا کہ آپ نے سب سے پہلے امریکی پالیسی کی حمایت میں آواز اٹھائی، اور جب آپ نے دیکھا کہ امریکہ کے خلاف محبوب نعروں کو سیڑھی بنا کر اقتدار میں آسکتے ہیں، تو آپ نے امریکہ کے خلاف وہی مقبول نعرے لگائے۔

شریک یي کړئ!