حصہ : بین الاقوامی -+

زمان اشاعت : یکشنبه, 21 آگوست , 2022 خبر کا مختصر لنک :

فلسطین کے مزاحمتی گروہوں نے صہیونی افواج کے خلاف کارروائیاں تیز کرنے پر زور دیا۔

غزہ شہر میں فلسطینی مزاحمتی گروہوں کا ایک اہم  اجلاس منعقد ہوا  جس میں انہوں نے  فلسطین کے اہم ترین قومی مسائل اور پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔


مزاحمتی گروہوں نے غزہ اور مغربی پٹی میں بسنے والوں کی شجاعانہ  مزاحمت کو خراج تحسین پیش کیا  جنہوں نے فلسطینی قوم کے خلاف کی گئی دشمن کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا اور دشمن کو ناقابل فراموش سبق سکھایا۔

اجلاس میں اس بات پر تاکید کی گئی کہ ظالم صہیونی دشمن ،فلسطینی قوم کے خلاف جرائم کا مکمل طور پر ذمہ دار ہے اور مزاحمتی تنظیمیں بھی  ان جارحیتوں کا مقابلہ کرنے اور فلسطینی قوم کے خون کو ناحق بہانے سے روکنے کے لیے اپنی ذمہ داریاں اور کردار ادا کرتی رہیں گی۔

فلسطینی مزاحمتی گروہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ فلسطینی سرزمین سے غاصبوں اور قابضوں  کی مکمل بے دخلی تک یروشلم، 1948 کے مقبوضہ علاقوں اور مغربی پٹی  میں بسنے والی صہیونی افواج  اور دوسرے آباد کاروں کے خلاف اپنی کارروائیوں میں مزید تیزی لائیں گے۔

شریک یي کړئ!