حصہ : بین الاقوامی -+

زمان اشاعت : شنبه, 24 جولای , 2021 خبر کا مختصر لنک :

شاہ محمود قریشی نے پاکستان میں غیر ملکی عسکری اڈے بنانے کے خلاف خبردار کیا

پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا: امریکہ کو پاکستان میں فوجی اڈے بنانے کی اجازت نہیں ہے۔


پاکستانی روزنامہ جنگ کے مطابق، پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ایک نیوز کانفرنس سے کہا: امریکہ کو پاکستان میں فوجی اڈے بنانے کی اجازت نہیں ہے اور پاکستان کبھی بھی امریکہ سے اس سلسلے میں بات کرنے کو تیار نہیں ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا: اس مسئلے نے پاکستان میں سب کی توجہ مبذول کرلی ہے اور اکثریت پاکستانی بھی اس معاملے میں تشویش رکھتے ہیں، لیکن امریکی عہدیداروں کو یہ جان لینا چاہئے کہ غیر ممالک کا پاکستان میں عسکری یا انٹیلیجنس اڈے قائم کرنا ممکن نہیں ہے؛ کہ ان کی انٹیلیجنس پاکستان کے اندر سے افغانستان کے خلاف عسکری آپریشن کرسکے۔

انہوں نے مزید کہا: افغانستان میں کئی برسوں کی فوجی موجودگی کے بعد امریکہ ناکام ہوچکا ہے اور موجودہ صورتحال میں جہاں امریکی حکومت واضح طور پر افغانستان میں سنگین مشکلات کا سامنا کر رہی ہے، وہیں اب وہ پاکستان کو اس پیچیدہ کھیل میں شامل کرنا چاہتے ہے۔

شریک یي کړئ!