حصہ : بین الاقوامی -+

زمان اشاعت : چهارشنبه, 11 آگوست , 2021 خبر کا مختصر لنک :

سعودی وزیر خارجہ کا پاکستان کا دورہ

۲۸ جولائی کو شائع ہونے والے نوائے وقت اخبار کے مطابق، سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان ۲۷ جولائی کو اپنے پاکستانی ہم منصب شاہ محمود قریشی کی دعوت پر پاکستانی حکام سے ملاقات اور افغانستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کی خاطر تین روزہ دورے پر پاکستان پہنچے۔


بن فرحان نے کہا کہ سعودی عرب نے افغانستان میں امن کے قیام کے لیے پاکستان کے ساتھ تعاون کیا ہے اور طالبان کے حوالے سے پاکستان کے ساتھ سعودی عرب کا موقف کافی مشترک ہے۔

یہ تب ہے جب افغانستان کے قومی سلامتی کے مشیر، حمد اللہ محب نے حال ہی میں پاکستان اور اس کے اتحادیوں پر افغانستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت کرنے پر تنقید کی اور ان پر طالبان کی حمایت کرنے کا الزام عائد کیا۔

سعودی وزیر خارجہ نے پاکستانی حکام سے بھی بات کی تاکہ پاکستان امریکیوں کو ہوائی اڈہ دینے پر رضامند ہو جائے۔

شریک یي کړئ!