حصہ : بین الاقوامی -+

زمان اشاعت : یکشنبه, 12 فوریه , 2023 خبر کا مختصر لنک :

دہشت گردی کا بیج، ہم نے ہی بویا ہے، وزیر دفاع پاکستان

آریانانیوز: پاکستانی وزیر دفاع نے پشاور دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے دہشت گردی سے اسلام آباد کے تعلق کا اعتراف کیا ہے۔


پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ آصف نے پشاور کی مسجد کے اندر خودکش دھماکے کی شدید مذمت کی ہے، جس میں کم از کم 100 افراد جاں بحق اور 220 سے زائد زخمی ہوئے۔

پاکستان کے وزیر دفاع نے، پاکستان میں 2010ء سے 2017ء تک دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ کو کامیاب قرار دیا اور کہا کہ پارلیمنٹ کو تقریباً دو سال قبل بتایا گیا تھا کہ دہشت گرد تنظیموں کے ساتھ مذاکرات ممکن ہیں لیکن اس سلسلے میں کوئی قطعی فیصلہ نہیں کیا گیا۔
خواجہ آصف نے پاکستان میں قومی اتحاد کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے اعتراف کیا کہ دہشت گردی کا بیج ہم نے خود بویا ہے۔

پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ آصف نے پاکستان اور امریکہ کے تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ ہم واشنگٹن کے ساتھ اچھے تعلقات کے حامی ہیں تاہم اسلام آباد کو امریکہ کے مفادات کیلئے ان کے حکم پر جنگ نہیں لڑنی چاہیئے۔

 

شریک یي کړئ!