حصہ : بین الاقوامی -+

زمان اشاعت : پنج‌شنبه, 14 اکتبر , 2021 خبر کا مختصر لنک :

جمال خاشقجی کو انصاف نہیں ملا: واشنگٹن پوسٹ

اپنے تازہ ترین مضمون میں واشنگٹن پوسٹ نے لکھا ہے کہ جمال خاشقجی کوانصاف نہیں دیا گیا۔


غیر ملکی خبر رساں اداروں کے مطابق، واشنگٹن پوسٹ کے ایڈیٹوریل بورڈ نے سعودی عرب کے تنقیدی صحافی جمال خاشقجی کے استنبول میں قتل کی تیسری برسی کے موقع پر ایک مضمون شائع کیا ہے، جس میں کہا: خاشقجی کو انصاف نہیں دیا گیا، اور ان لوگوں کا مستقبل سیاہ بادلوں میں ڈھکا ہوا ہے جو اپنی آواز بلند کرنا چاہتے ہیں۔

اس مضمون میں سعودی عرب کے ولی عہد، شہزادہ محمد بن سلمان کی ظالم حکمرانی کی روش کے حوالے سے کہا: یہ وقت موزوں ہے کہ آمرانہ حکومت کی مخالفت کے لئے اپنے فرائض کے حوالے سے غور کیا جائے۔

جمال خاشقجی، ایک سعودی صحافی، جو الوطن اخبار کے سابق ایڈیٹر ان چیف اور واشنگٹن پوسٹ کے کالم نگار بھی رہ چکے ہیں، ۲ اکتوبر ۲۰۱۸ کو سرکاری کاموں کے لیے استنبول میں اپنے قونصل خانہ میں داخل ہوئے تھے، لیکن وہاں سے باہر نہیں نکلے۔

استنبول اٹارنی جنرل آفس نے ۳۱ اکتوبر ۲۰۱۸ کو ایک بیان میں اعلان کیا تھا کہ جمال خاشقجی کو ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت اسی شہر میں واقع سعودی قونصل خانے میں داخل ہونے کے فورا بعد، ان کا گلا دبا کر قتل کر دیا گیا۔

شریک یي کړئ!