حصہ : بین الاقوامی -+

زمان اشاعت : چهارشنبه, 21 دسامبر , 2022 خبر کا مختصر لنک :

تلعفر سے داعش کے ہاتھوں اغوا ہونے والی 400 خواتین کی کوئی خبر نہیں

آریانانیوز: صوبۂ نینویٰ کے شہر تلعفر کے گورنر قاسم محمد شریف نے کہا کہ داعشی دہشت گردوں نے تلعفر شہر سے 400 سے زائد خواتین کو اغوا کیا تھا تاہم اب تک ان کی کوئی خبر نہیں ہے۔


رووداو کے مطابق، انہوں نے کہا ہے کہ داعشی دہشت گردوں نے 2014ء سے اب تک شہر کے مکینوں سے 400 سے زائد خواتین کو اغوا کیا ہے، لیکن ان کے بارے میں اب تک کوئی معلومات نہیں ہیں۔

گورنر تلعفر نے مزید کہا کہ 40 سے 50 اغوا شدہ خواتین شہر واپس آگئی ہیں، لیکن دیگر خواتین کے بارے میں کوئی علم نہیں ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل ایک خبر رساں ادارے نے انکشاف کیا تھا کہ داعش کے ہاتھوں اغوا ہونے والی 260 ایزدی خواتین اور لڑکیاں داعشی دہشت گردوں کی چنگل سے فرار ہونے میں کامیاب ہوئیں، تاہم اب بھی جنسی تشدد کرنے کیلئے کنیز کے طور پر اغواء شدہ 3200 خواتین اور لڑکیوں کی کوئی خبر نہیں ہے۔

شریک یي کړئ!