حصہ : بین الاقوامی -+

زمان اشاعت : چهارشنبه, 10 نوامبر , 2021 خبر کا مختصر لنک :

تاجکستان کی وزارت خارجہ کی امریکی صدر کے بیانات پر کڑی تنقید

تاجکستان کی وزارت خارجہ نے امریکی صدر کے بیانات پر اعتراض کرتے ہوۓ اس ملک کے سفیر کو طلب کر لیا ہے۔


تاجکستان کی وزارت خارجہ نے مورخہ ۱۴ ستمبر ۲۰۲۱ کو تاجکستان اور اس ملک کی عوام کے بارے میں امریکی صدر کے بیانات پر اعتراض کرتے ہوۓ، امریکی سفیر کو وزارت خارجہ طلب کیا تھا اور بائیڈن کے بیانات پر اپنے اعتراضات سے انکو کو آگاہ کیا تھا۔

واضح رہے کہ مورخہ ۱۲ سپتمبر ۲۰۲۱ کو ریاست پنسلوانیا کے ایک فائر اسٹیشن کے دورے کے دوران بائیڈن نے افغانستان میں اپنے اقدامات کا دفاع کرتے ہوئے کہا تھا کہ: کابل میں طیارے سے لوگوں کے گرنے کا واقعہ تاجکستان میں بھی پیش آ سکتا ہے۔ اگر ہم تاجکستان میں ہوتے، تو ہم ایک ایس۔۱۳۰ فوجی ٹرانسپورٹ طیارے کو وہاں سے روانہ کرتے، اور کہتے کہ ہم وہاں رہنے والے تمام امریکی باشندوں بشمول سفارت خانے کے عملے اور دیگر افراد کو جہاز میں سوار ہونے کی اجازت دیں گے، تو پھر دوبارہ آپ ایسے لوگوں کو دیکھتے کہ جو ہوائی جہاز کے پہیوں پر سوار ہیں۔ اور احتمالاً کابل ہوائی اڈے پر امریکی فوجی ٹرانسپورٹ طیاروں سے لپٹ کر افغانستان سے فرار ہونے کی کوشش کے دوران گرنے والے افراد کی صورتحال، تاجکستان میں دہرائے جانے کا امکان ہے۔

شریک یي کړئ!