حصہ : بین الاقوامی -+

زمان اشاعت : یکشنبه, 1 ژانویه , 2023 خبر کا مختصر لنک :

اقوام متحدہ کی طرف سے “فلسطینی عوام کو اپنی تقدیر خود طے کرنے کا حق” کے نام سے قرارداد منظور

اناطولی نیوز پیپر کے مطابق، اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے فلسطینی قوم کے حق خودارادیت سے متعلق قرارداد کو بھاری اکثریت سے منظور کر لیا ہے۔


تفصیلات کے مطابق، اس قرارداد کے حق میں 168 ممالک نے حمایت، چھ ممالک نے مخالفت میں اور آٹھ ممالک نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔

اقوام متحدہ میں فلسطین کے مستقل نمائندہ ریاض منصور نے اس قرارداد کے حق میں ووٹ دینے والے ممالک کا شکریہ ادا کیا اور ان کی قدر دانی کی۔

یاد رہے کہ یہ قرار داد فلسطینی تنظیموں کے ساتھ مصر کی طرف سے پیش کی گئی تھی، 17 نومبر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی حقوق بشر اور انسانی، سماجی اور ثقافتی امور کی تیسری کمیٹی میں ووٹنگ ہوئی اور اسے 167 مثبت ووٹوں سے منظور کر لیا گیا۔

شریک یي کړئ!