راسموسن رپورٹس کے انجام شدہ سروے کے مطابق، مہنگائی امریکی عوام کے لیے ایک بڑی پریشانی بن گئی ہے۔
راسموسن کے مختلف موضوعات پر امریکیوں کے سروے سے پتہ چلتا ہے کہ مہنگائی کی شرح میں اضافے کی پریشانی ۹۱ فیصد کے ساتھ عوام کو درپیش مسائل میں سرفہرست ہیں، جو گزشتہ ماہ کے مقابلے میں تقریباً ۴ فیصد زیادہ ہیں
نیوز میکس نے اس سے پہلے خبر دی تھی کہ مئی کے مہینے میں امریکی معیشی نظام میں مہنگائی کی شرح بڑھ کر ۶ عشاریہ ۸ فیصد ہو گئی ہے، جو کہ ۴۱ سالوں میں ملک کا سب سے زیادہ ماہانہ اضافہ ہے، اور بریٹبارٹ نیوز کے مطابق، لگاتار پچھلے ۱۲ مہینوں سے امریکی شرح مہنگائی ۵ فیصد سے زیادہ ریکارڈ کی گئی ہے۔
ان سروے کے مطابق، ۹۱ فیصد جواب دہندگان مہنگائی سے پریشان ہیں اور ان میں سے ۶۹ فیصد افراد اس سے بہت خوفزدہ ہیں۔