غیر ملکی میڈیا کے مطابق، دنیائے کیتھولکس کے پیشوا پوپ فرانسس نے ویٹیکن کے سینٹ پیٹرز اسکوائر میں انجلس سروس کے بعد اپنے خطاب کے دوران کہا کہ یوکرائن کی جنگ کو ایک سال گزر چکا ہے اور ہمیں اس سانحے کو نہیں بھولنا چاہیئے اور اسی طرح ہمیں ترکی اور شام میں زلزلے سے متاثر ہونے والے لوگوں کے درد اور مشکلات کو نہیں بھولنا چاہیئے۔
پوپ فرانسس نے جنوبی اٹلی کے شہر کروٹون کے قریب غیر قانونی تارکین وطن کو لے جانے والی کشتی کے الٹنے اور 40 سے زائد افراد کے ڈوب جانے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ بدقسمتی سے مجھے آج اس دردناک واقعے کے بارے میں علم ہوا، جس میں تقریباً 40 افراد، جن میں سے زیادہ تر بچے تھے، جان بحق ہو گئے۔ میں جاں بحق ہونے والوں کی مغفرت اور پسماندگان کیلئے صبر کی دعا کرتا ہوں۔