حصہ : افغانستان -+

زمان اشاعت : چهارشنبه, 12 ژانویه , 2022 خبر کا مختصر لنک :

۹۸ فیصد افغانستانی باشندوں کے پاس کافی مقدار میں خوراک موجود نہیں ہے

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے ترجمان اسٹیفن ڈوجارک نے کہا ہے کہ عالمی پروگرام براۓ غذا (ورلڈ فوڈ پروگرام) نے رواں سال ۱۵ ملین افغانستانیوں کی مدد کی ہے اور صرف نومبر کے مہینے میں ۷ ملین لوگوں نے اس سے فائدہ اٹھایا ہے۔


ڈوجارک نے کہا ہے: عالمی پروگرام براۓ غذا کے تازہ ترین سروے کے مطابق تقریباً ۹۸ فیصد افغانستانیوں کو مناسب خوراک میسر نہیں ہے، لہذا صرف ۲ فیصد افغانستانیوں کے پاس کافی مقدار میں خوراک موجود ہے۔

یہ بات قابل توجہ ہے کہ، اگرچہ طالبان کو افغانستان کا کنٹرول سنبھالے ہوۓ تقریباً چار مہینے گزر چکے ہیں لیکن ابھی تک کسی ملک نے طالبان کی حکومت کو رسمی طور پر تسلیم نہیں کیا ہے۔ طالبان کے اقتدار میں آنے کے بعد سے غربت اور بدبختی میں بھی مزید اضافہ ہوا ہے۔

شریک یي کړئ!

منتخب خبریں