حصہ : افغانستان -+

زمان اشاعت : دوشنبه, 7 فوریه , 2022 خبر کا مختصر لنک :

۸ ملین افغانستانی شہریوں نے کورونا سے بچاؤ کی ویکسین لگوا لی ہے

آریانانیوز: طالبان کی وزارت صحت نے تقریبا آٹھ ملین افغانستانی شہریوں کے کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین لگوانے کی اطلاع دی ہے۔


طالبان کی وزارت صحت کے ترجمان نے اعلان کیا ہے: ویکسین کی ۴ ملین خوراکیں اس وزارت کے پاس موجود ہیں اور افغانستان میں ویکسین لگانے کا عمل جاری ہے.

جاوید ہژیر نے کہا ہے کہ ویکسین لگوانے کی طرف لوگوں کے رجحان میں پہلے کی نسبت اضافہ ہوا ہے اور روزانہ کی بنیاد پر ۱۱ ہزار لوگ ویکسین لگواتے ہیں۔

اس رپورٹ کے مطابق، کابل میں ۱۶ مراکز سمیت ۳۷۷ مراکز میں ویکسین لگانے کا عمل جاری ہے۔

چند مہینوں کے وقفے کے بعد، طالبان حکومت نے گزشتہ ہفتے سے کورونا کے مریضوں کی روزانہ کی ہلاکتوں کے اعداد و شمار کا اعلان شروع کر دیا ہے۔

شریک یي کړئ!