حصہ : افغانستان -+

زمان اشاعت : شنبه, 5 مارس , 2022 خبر کا مختصر لنک :

یورپی یونین: افغانستانی خواتین کو حکومت میں شامل کرنا چاہیے

آریانانیوز: افغانستان کے لیے یورپی یونین کے نمائندہ خصوصی تھامس نکلسن نے ایک ٹویٹ میں لکھا ہے: افغانستانی خواتین کو افغانستان سے متعلق کسی بھی عمل میں برابر کا شریک تصور کیا جانا چاہیے۔ افغانستانی خواتین کو اپنے حق کےلیے بولنے اور نمائندگی کرنے کی اجازت ہونی چاہیے۔


افغانستان کے لیے یورپی یونین کے نمائندہ خصوصی نے کہا ہے کہ یورپی یونین کے ساتھ افغانستانی خواتین کی ملاقات میں، جو کہ حالیہ دنوں میں واقع ہوئی ہے، ان مسائل کو ترجیح کے طور پر انتخاب کیا گیا ہے۔

افغانستان میں یورپی یونین کے وفد نے ۸ مارچ کے روز خواتین کے عالمی دن کی مناسبت سے افغانستان کی ترقی کے لیے عمومی زندگی میں خواتین کی مساوی اور بامعنی شرکت پر بھی زور دیا ہے اور کہا ہے کہ اس ملک میں معاشی بحران کی آمد کی صورت میں، خواتین کو کام کرنے کی اجازت دینا بہت ضروری ہے۔

اس وفد نے اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام کی ایک رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ خواتین کے کام کرنے پر پابندی سے افغانستان کی اقتصادی ترقی کی شرح میں کمی آئے گی۔ اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق، خواتین کی ملازمت پر پابندی سے افغانستانی معیشت کو ایک ارب ڈالر کا نقصان ہوگا۔

شریک یي کړئ!