حصہ : افغانستان -+

زمان اشاعت : سه‌شنبه, 31 آگوست , 2021 خبر کا مختصر لنک :

کابل پر امریکی فضائی حملے کی طالبان کی مذمت

طالبان نے کابل پر امریکی فضائی حملوں کو امریکی من مانی قرار دیتے ہوئے اس حملے کی مذمت کی ہے۔


طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے چین کے خبر رساں ادارے، سی جی ٹی این کو بتایا: ہم ایسے حملوں کی مذمت کرتے ہیں کیونکہ دوسرے ممالک میں من مانی حملے کرنا غیر قانونی ہے۔ اگر کوئی ممکنہ خطرہ تھا بھی تو اس کی اطلاع ہمیں دی جانی چاہیے تھی، نہ کہ کوئی من مانی حملہ کیا جائے جس کے نتیجے میں شہری ہلاکتیں ہوں۔

انہوں نے این ایچ کے جاپان کو بتایا: طالبان نے کابل کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کے کچھ حصوں کا کنٹرول سنبھال لیا ہے؛ ان حصوں کو امریکی افواج نے خالی کردیا تھا۔

گزشتہ روز امریکی افواج نے کابل ایئرپورٹ کے نزدیک ایک مقام پر حملہ کیا تھا جس کے نتیجے میں ایک خاندان کے نو افراد ہلاک ہوئے جن میں کئی بچے بھی شامل ہیں۔

امریکہ نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے ایک دھماکہ خیز مواد سے بھری گاڑی کو نشانہ بنایا تھا۔ لیکن دوسرے ذرائع بتاتے ہیں کہ مارے جانوں میں عام شہری ہیں۔
امریکہ نے کہا ہے کہ وہ شہری ہلاکتوں سے آگاہ ہے اور اس بارے میں “تحقیقات” کر رہا ہے۔

شریک یي کړئ!

منتخب خبریں