حصہ : افغانستان -+

زمان اشاعت : سه‌شنبه, 20 سپتامبر , 2022 خبر کا مختصر لنک :

کابل میں افغان عوام کے امریکہ مخالف احتجاجی مظاہرے

آریانانیوز: کابل میں متعدد افراد نے احتجاجی مظاہرات کر کے افغانستان کے حوالے سے امریکہ کی پالیسیوں کی مذمت کی۔


مظاہرین نے امریکہ میں افغانستان کے قومی اثاثوں کو منجمد کئے جانے پر اعتراض کرتے ہوئے واشنگٹن حکومت سے مطالبہ کیا کہ جلد از جلد 9 ارب ڈالر کے منجمد اثاثے ریلیز کرے۔

مظاہرین نے افغانستان پر قبضے کے دوران امریکی اور برطانوی فوجیوں کے ہاتھوں بے گناہ افغان عوام کے قتل عام کا مسئلہ بھی اٹھایا اور افغانستان میں جنگی جرائم کے الزام میں برطانوی اور امریکی فوجی افسران کے خلاف مقدمہ چلانے کا مطالبہ کیا۔

شریک یي کړئ!