حصہ : افغانستان -+

زمان اشاعت : سه‌شنبه, 10 ژانویه , 2023 خبر کا مختصر لنک :

پناہ گزین بچوں کے تعلق سے افغانستان سرفہرست

خبر رساں ذرائع کے مطابق، جرمنی میں لاپتہ مہاجر بچوں کی تعداد اب تک کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔


پولیس کے انفارمیشن رجسٹریشن سسٹم کے مطابق، جرمنی میں 2 ہزار 9 مہاجر بچوں کے بارے میں کوئی معلومات نہیں ہیں۔

رپورٹ کے مطابق، گزشتہ برسوں میں والدین یا کسی بھی فرد کے بغیر جرمنی جانے والے افغان پناہ گزین بچوں کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے اور یہ بھی معلوم نہیں ہے کہ وہ کیا کر رہے ہیں۔

لاپتہ پناہ گزینوں میں سے 95 فیصد بچوں کی عمریں 14 سے 17 سال کے درمیان ہیں اور ان میں 90 فیصد سے زیادہ چھوٹے بچے ہیں۔

واضح رہے کہ افغانستان ان ممالک میں فہرست ہے، جہاں سے بچے مختلف ممالک کی طرف ہجرت کر کے چلے جاتے ہیں۔ افغانستان کے بعد مراکش، الجزائر اور شام ہیں۔

شریک یي کړئ!