حصہ : افغانستان -+

زمان اشاعت : پنج‌شنبه, 6 آوریل , 2023 خبر کا مختصر لنک :

ننگرہار کے عوامی نمائندہ: امریکہ، افغانستان میں داعش کا حامی تھا

افغان پارلیمنٹ میں ننگرہار کے سابق عوامی نمائندہ حاجی ظاہر قدیر نے افغانستان میں داعش کے خلاف طالبان کی متعدد کارروائیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ تازہ ترین صورت حال، فیصلہ کن کارروائیوں اور طالبان کی سرگرمیوں سے معلوم ہوتا ہے کہ داعش کیلئے افغانستان کی سرزمین پر قدم جمانے کی کوئی جگہ نہیں ہے۔


انہوں نے بلخ کے گورنر اور تبیان ہیڈ کوارٹر کے خلاف خودکش آپریشن سمیت مزار شریف میں داعش کی دہشت گردانہ کارروائیوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے مزید کہا کہ ہم نے جمہوریہ میں دہشت گردی کے واقعات میں ملوث درجنوں نوجوانوں کو گرفتار کیا، دلچسپ بات یہ ہے کہ ان میں سے اکثر کے پاس خصوصی کارڈ تھے اور شہروں میں آزادانہ طور پر رفت و آمد کرتے تھے۔

متعدد تحقیقات کے بعد یہ بات واضح ہوئی ہے کہ مذکورہ کارڈ ان افراد کیلئے امریکیوں نے تیار کئے تھے۔ ہم نے اس وقت کے موجودہ صدر سے اس معاملے پر بات کی، لیکن اقتدار کے بھوکے امریکیوں نے انہیں اتنا گھیر لیا تھا کہ ان کے اپنے اختیارات بھی ان سے چھین لئے گئے تھے اور یہاں تک کہ قومی سطح کے مسائل بھی بطریق اولیٰ ان سے چھین لیے گئے تھے۔

شریک یي کړئ!