حصہ : افغانستان -+

زمان اشاعت : سه‌شنبه, 26 اکتبر , 2021 خبر کا مختصر لنک :

نبیل: طالبان کو پاکستان کے خلاف جہاد کا اعلان کرنا چاہیے۔

واشنگٹن اور اسلام آباد کے پاکستان میں فوجی اڈے کے قیام کے لیے معاہدے کی رپورٹ کی اشاعت کے بعد، قومی سلامتی کے سابق سربراہ رحمت اللہ نبیل نے طالبان کو پاکستان کے خلاف جہاد کرنے کی ترغیب دی ہے۔


نبیل نے افغانستان کی نگرانی کے لیے پاکستان میں ایک فوجی اڈے کے قیام کے لئے واشنگٹن اور اسلام آباد کے معاہدے کی خبر کی اشاعت کے ساتھ، اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ کے ذریعے طالبان کو خطاب کرتے ہوۓ کہا ہے کہ اگر وہ پاکستان کے خلاف جہاد کا اعلان کریں، “شاید زیادہ افغانستانی اس جہاد میں آپ کے ساتھ شریک ہوں گے.”

انھوں نے کہا، “اگرچہ آپ سے اور آپ کے کچھ بزرگوں سے توقع نہیں کی جا سکتی کہ وہ ایسی جرأت کریں؛ لیکن اگر ایسا فتوا (جہاد کا فتوا) صادر کیا جاۓ تو اس میں چار فوائد ہیں۔”

سب سے پہلے، “طالبان بہت سے مسائل کے باوجود اس کام کے توسط سے قومی حمایت اور اندرونی قانونی حیثیت حاصل کرلیں گے.”

ان کے بقول، “دوسرا یہ کہ ملک کے اندر افغانستانیوں کے درمیان اتحاد اور اتفاق پیدا ہو گا، قتل و غارت کا خاتمہ ہو جاۓ گا اور افغانستان ہمیشہ کے لئے خوشحال ہو جاۓ گا. ”

“تیسرا یہ کہ تاریخ ایک بار پھر زندہ ہو جاۓ گی۔”

انہوں نے مزید کہا: “چوتھا یہ کہ پڑوسی ملک میں خالص شرعی نظام نافذ ہو جاۓ گا اور اس کے لوگ اس سے مستفید ہوں گے۔”

اسی اثناء میں، سی این این ٹیلی ویژن نیٹ ورک نے دو دن قبل ایک رپورٹ میں کہا تھا کہ واشنگٹن اور اسلام آباد افغانستان میں فوجی اور انٹیلی جنس کاروائیوں کی نگرانی اور ان کے انعقاد کے لیے، پاکستان میں فوجی اڈے کے قیام کے لیے ایک معاہدے پر اتفاق کے نزدیک پہنچ گۓ ہیں۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا تھا کہ پاکستان نے ملک میں خوف وہراس کے خلاف لڑائی کے معاملے میں امریکی مدد حاصل کرنے کے بدلے میں، ایک معاہدے پر دستخط کرنے میں اپنی دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔

لیکن پاکستانی وزارت خارجہ نے فوری طور پر اس خبر کی اشاعت پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوۓ، اسے مسترد کر دیا ہے۔

اس سے پہلے بھی، ایسی خبر شائع کی گئی تھی.

اس وقت، پاکستانی تحریک طالبان نے خبردار کیا تھا کہ اگر پاکستانی حکومت ملک میں امریکی اڈے کے قیام سے اتفاق کرے، تو وہ ان کے خلاف جنگ کریں گے۔

حال ہی میں قبائلی علاقوں میں ملک کی سیکیورٹی فورسز کے خلاف پاکستانی طالبان کی سرگرمیوں میں اضافہ ہوا ہے.

پاکستانی طالبان یہ کہتے ہیں کہ وہ پاکستان میں ایک مکمل طور پر اسلامی حکومت قائم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں اور وہ اس مقصد کے حصول تک لڑائی جاری رکھیں گے.

شریک یي کړئ!