حصہ : افغانستان -+

زمان اشاعت : جمعه, 23 جولای , 2021 خبر کا مختصر لنک :

میں نے غنی کی طالبان سے جنگ کی پیش کش قبول نہیں کی: حکمتیار

حزب اسلامی افغانستان کے رہنما نے اعلان کیا ہے کہ انہوں نے افغانستانی صدر کی جانب سے طالبان سے جنگ کی خاطر فوجی امداد فراہم کرنے کی پیش کش قبول نہیں کی ہے۔


حزب اسلامی افغانستان کے رہنما گلبدین حکمتیار کا کہنا تھا کہ انہوں نے طالبان سے لڑنے کی خاطر افغانستانی صدر کی فوجی امداد کی پیش کش کو قبول نہیں کیا ہے۔

حکمتیار نے کہا: صدر محمد اشرف غنی نے ہمیں طالبان سے لڑنے کی خاطر فوجی امداد کی پیش کش کی لیکن ہم نے انکار کردیا۔

انہوں نے مزید کہا: ہم جنگ اور تشدد نہیں بلکہ امن چاہتے ہیں۔ افغانستانی بحران کے حل کی خاطر ہم نے غنی کو عبوری حکومت کے قیام کی اور انتخابات کے ذریعے اقتدار کی منتقلی کی تجویز پیش کی۔

افغانستانی سیکیورٹی فورسز اور طالبان کے مابین کئی صوبوں میں جھڑپیں جاری ہیں۔

شریک یي کړئ!