حصہ : افغانستان -+

زمان اشاعت : شنبه, 5 فوریه , 2022 خبر کا مختصر لنک :

مسلح طالبان کے تفریح گاہوں میں داخلے پر پابندی عائد

آریانانیوز: طالبان حکومت کی کابینہ نے فیصلہ کیا ہے کہ طالبان افواج کو اسلحے اور فوجی لباس کے ساتھ تفریحی پارکوں اور تفریح گاہوں میں داخلے کی اجازت نہیں ہے.


حکومت طالبان کے نائب ترجمان انعام اللہ سمنگانی نے ایک ٹویٹ میں لکھا ہے: طالبان حکومت کی افواج کے لیے لازم ہے کہ وہ تفریح گاہوں کے تمام اصولوں اور قوانین کی رعایت کریں۔

طالبان حکومت کا یہ فیصلہ ایسے وقت میں آیا ہے جبکہ اس سے پہلے طالبان افواج کے تفریحی پارکوں اور تفریح گاہوں میں داخلے کی خبریں اخباروں اور میڈیا کی سرخیوں میں چھپ رہی تھیں۔

دوسری طرف، بعض شہریوں نے یہ بھی کہا ہے کہ تفریح گاہوں میں طالبان کی ہتھیاروں کے ساتھ موجودگی، بچوں کے لیے خوف و ہراس کا باعث بنی ہے اور اس کی وجہ سے انھوں نے تفریحی پارکوں اور تفریح گاہوں میں آنا چھوڑ دیا ہے۔

شریک یي کړئ!

منتخب خبریں