حصہ : افغانستان -+

زمان اشاعت : چهارشنبه, 12 ژانویه , 2022 خبر کا مختصر لنک :

محقق: طالبان کی حکومت کا زوال زیادہ دور نہیں ہے۔

افغانستان کی اتحاد اسلامی پارٹی کے رہنما محمد محقق نے اپنے ایک پیغام میں لکھا ہے: ملک پر طالبان کے تسلط کے آغاز کے بعد سے حالات دن بدن خراب ہوتے جا رہے ہیں۔


اگر یہ سلسلہ جاری رہا تو بالآخر طالبان کی حکومت زوال پذیر ہو جائے گی۔ طالبان کی طرف سے جنگ کے خاتمے کا دعویٰ حقیقی نہیں ہے اور اب بھی ملک کے مختلف حصوں میں قتل و غارت، دھماکے اور جنگیں جاری ہیں۔

طالبان قیادت کی طرف سے عام معافی کے اعلان کے برعکس سابقہ حکومت کے ہزاروں فوجی افسران اور مجاہدین، بے گھر یا فرار ہیں یا انھیں رات کے وقت گھروں سے نکال کر تشدد کے بعد مار دیا جاتا ہے۔

محقق کے مطابق، غربت اور بے روزگاری عروج پر ہے۔ زیادہ تر لوگ اپنی روزانہ کی روٹی خریدنے کی استطاعت بھی نہیں رکھتے ہیں اور کچھ لوگ حتیٰ اس کے بندوبست کے لیے اپنے بچوں کو بھی بیچ دیتے ہیں۔

شریک یي کړئ!