حصہ : افغانستان -+

زمان اشاعت : چهارشنبه, 8 سپتامبر , 2021 خبر کا مختصر لنک :

لوگوں کو پاکستانی تجاوزات کے خلاف قیام کرنا چاہئے: نبیل

سابق افغانستانی نیشنل سیکورٹی چیف رحمت اللہ نبیل کا کہنا ہے کہ ہر افغانستانی پر فرض ہے کہ وہ ملک میں پاکستانی مداخلت کے خلاف قیام کریں۔


افغانستان میں پاکستان کی مداخلت پر تنقید کرتے ہوئے جناب نبیل نے اپنے فیس بک پیج پر لکھا: ہمارے لیے شروع سے ہی واضح تھا کہ اصل دشمن کون ہے، لیکن کچھ ایسے بھی تھے جن کا خیال تھا کہ وہ پاکستان کے ساتھ تعلقات میں ایک نیا باب کھول سکتے ہیں۔ آج کی صورتحال، کل کی خوش فہمیوں کا نتیجہ ہے۔

نبیل نے زور دیا کہ اب بھی دیر نہیں ہوئی ہے اور ہمارے لوگ پاکستانی تجاوزات کے خلاف قیام کرسکتے ہیں!

انہوں نے لکھا: پاکستان افغانستان کا دشمن تھا/ہے، پاکستانی تسلط کے خلاف مقاومت ہر خوددار افغانستانی شہری کا قومی فریضہ ہے۔

دریں اثنا، پنجشیر مقاومت کے رہنما احمد مسعود نے افغانستانی عوام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ہر ممکن طریقے سے طالبان کا مقابلہ کریں۔

شریک یي کړئ!

منتخب خبریں