حصہ : افغانستان -+

زمان اشاعت : جمعه, 23 جولای , 2021 خبر کا مختصر لنک :

فوجی پیشرفت کے باوجود، ہم اب بھی مسئلہ افغانستان کے سیاسی حل کے حامی ہیں: طالبان رہنما

طالبان کے رہنما نے عید الاضحی کے موقع پر ایک پیغام میں کہا: طالبان اپنی تمام تر فتوحات اور پیش قدمی کے باوجود، ملک کے مسئلے کے سیاسی حل کے قوی حامی ہیں۔


عید الاضحی کے موقع پر اپنے ایک پیغام میں طالبانی رہنما ملا ہیبت اللہ نے افغانستان سے غیر ملکی افواج کے انخلا پر عوام کو مبارکباد پیش کی۔

اس پیغام میں کہا: طالبان اپنی تمام تر فتوحات اور پیش قدمی کے باوجود، ملک کے مسئلے کے سیاسی حل کے قوی حامی ہیں۔

طالبانی رہنما نے مزید کہا: ہم نے مذاکرات کی پیشرفت کی خاطر قطر میں اپنا سیاسی دفتر کھولا ہے، اور وہاں ایک مضبوط مذاکراتی ٹیم تعینات کی ہے اور وہ مذاکرات کے عمل کے لئے پرعزم ہیں تاکہ بقیہ مسائل کو مذاکرات کے ذریعے حل کیا جاسکے۔

پیغام میں مزید کہا گیا ہے کہ افغانستان سے تمام غیر ملکی افواج کے انخلا کے بعد، طالبان امریکہ سمیت دنیا کے تمام ممالک کے ساتھ اچھے اور مضبوط سفارتی، معاشی، اور سیاسی تعلقات کے خواہاں ہیں۔

واضح رہے کہ امریکہ اور نیٹو رواں سال کی ۱۱ویں ستمبر تک اپنی تمام افواج کو افغانستان سے واپس بلالیں گی۔

شریک یي کړئ!