حصہ : افغانستان -+

زمان اشاعت : دوشنبه, 28 ژوئن , 2021 خبر کا مختصر لنک :

عمران خان: ہم پاکستانی سرزمین سے افغانستان کی نگرانی کی اجازت نہیں دیں گے

پاکستانی وزیر اعظم نے کہا ہے کہ وہ امریکی افواج کو پاکستان میں افغانستان پر نگرانی کی خاطر فوجی اڈے قائم کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔


الجزیرہ کے مطابق، پاکستانی وزیر اعظم عمران خان نے کہا: اسلام آباد امن کے قیام میں افغانستان کا سب سے قوی شراکت دار بننے کے لئے تیار ہے۔

پاکستانی وزیر اعظم نے تاکید کی: امریکی افواج کو کبھی یہ گمان نہیں کرنا چاہئے کہ پاکستانی حکومت انہیں افغانستان کی فاصلے سے نگرانی کے بہانے اس سرزمین پر فوجی اڈے بنانے کی اجازت دے گی۔

انہوں نے مزید کہا: امریکی افواج کا افغانستان سے کامل انخلا سے قبل سیاسی یکجہتی قائم کرنا ضروری ہے۔

انہوں نے خطے کے دیگر ممالک کے خلاف استعمال کئے جانے والے کسی بھی امریکی فوجی اڈے کی میزبانی کی تردید کی۔ پاکستانی وزیر اعظم نے ۱۱ ستمبر حملوں کی برسی سے قبل غیر ملکی افواج کے افغانستان سے انخلا کی ضرورت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: افغانستان چھوڑنے سے پہلے امریکہ کو اس مسئلے کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لینا ہوگا، اور انکی موجودگی یا نگرانی سے پیدا ہونے والے علاقائی تنازعات کے مسئلے کو حل کرنا ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا: افغانستان میں ایک اتحادی حکومت کی تشکیل ملک میں امن کے قیام کی راہ میں بہت مددگار ثابت ہوسکتی ہے۔

غیر ملکی فوجی دستے ۱۱ ستمبر سے قبل اپنے ممالک کیلئے افغانستان سے روانہ ہونگے۔ امریکی عہدے داروں کا کہنا ہے کہ خطے کے دوسرے ممالک کے توسط سے افغانستان میں اپنے مفادات کی نگرانی جاری رکھنے کا امکان پایا جاتا ہے۔

شریک یي کړئ!