حصہ : افغانستان -+

زمان اشاعت : پنج‌شنبه, 16 فوریه , 2023 خبر کا مختصر لنک :

طالبان کے پاس حکومت کرنے کی صلاحیت نہیں ہے، سابق امریکی سفیر

افغانستان میں سابق امریکی سفیر ریان کروکر نے کہا ہے کہ طالبان کی افغانستان پر حکومت سے ثابت ہو گیا ہے کہ وہ ملک میں مؤثر حکومت کرنے اور سیکیورٹی فراہم کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتے۔


کروکر نے وائس آف امریکہ ٹیلیویژن کو انٹرویو دیتے ہوئے طالبان کی جانب سے سیکیورٹی فراہم کرنے میں ناکامی کو کابل میں سفارت خانوں کی بندش قرار دیا۔

افغانستان میں سابق امریکی سفیر نے مزید کہا کہ افغانستان میں طالبان کے برسراقتدار آنے سے پاکستانی طالبان کی حوصلہ افزائی ہوئی ہے، اسی لئے پاکستان میں دہشت گردانہ کارروائیوں میں تیزی آئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی طالبان پاکستان کی حکومت کو سرنگوں کرنے کیلئے اففانستان میں طالبان کی حکمت عملی پر عمل پیرا ہیں۔

شریک یي کړئ!