حصہ : افغانستان -+

زمان اشاعت : یکشنبه, 20 فوریه , 2022 خبر کا مختصر لنک :

طالبان کے وزیر برائے امر بالمعروف: پوری تاریخ میں کسی گروہ نے اتنے خودکش حملے نہیں کیے، جتنے طالبان نے کیے ہیں

آریانانیوز: طالبان کی وزارت برائے امر بالمعروف ونہی عن المنکرکے سربراہ نے کہا ہے کہ تاریخ میں کسی گروہ نے اتنے خودکش حملے نہیں کیے، جتنے طالبان نے کیے ہیں۔


طالبان کی وزارت برائے امر بالمعروف ونہی عن المنکر کے سربراہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس گروہ کی ۲۰ سالہ جنگ نیکی کی طرف ترغیب اور برائی کی ممانعت کو نافذ کرنے کے لیے تھی۔

محمد خالد حنفی نے کہا ہے کہ طالبان افواج کو عوام کے ساتھ برا سلوک نہیں کرنا چاہیے، کیونکہ اس کی وجہ سے لوگوں میں طالبان کی حکومت کے لیے نفرت پیدا ہوتی ہے۔

طالبان کی وزارت برائے امر بالمعروف ونہی عن المنکر کے سربراہ نے کہا ہے: ہماری بیس سال کی جدوجہد کس چیز کے لیے تھی؟ اس لیے کہ ایک اسلامی نظام کو قائم کیا جائے۔ پوری تاریخ میں اتنے خودکش حملے کبھی نہیں ہوئے ہیں۔ اسلامی نظام کب قائم ہوگا؟ جب برائیوں سے روکا جائے گا۔

اقتدار سنبھالنے کے بعد، طالبان نے خواتین کے امور کی وزارت کو ختم کر دیا ہے اور اس کی جگہ وزارت برائے امر بالمعروف ونہی عن المنکر کو دے دی ہے۔

شریک یي کړئ!