حصہ : افغانستان -+

زمان اشاعت : شنبه, 9 اکتبر , 2021 خبر کا مختصر لنک :

طالبان کی مخالفت کا مطلب اشرف غنی کی حکومت کی حمایت نہیں: پدرام

افغانستانی نیشنل کانگریس پارٹی کے رہنما نے کہا ہے کہ طالبان کی مخالفت اور ان سے نفرت کا مطلب اشرف غنی کی معزول حکومت کی حمایت نہیں ہے۔


افغانستانی نیشنل کانگریس پارٹی کے رہنما عبداللطیف پدرام نے کہا ہے کہ طالبان کی مخالفت اور اس گروہ سے نفرت کا مطلب معزول اشرف غنی حکومت کی حمایت نہیں ہے۔

اشرف غنی حکومت کے کچھ عہدیداروں نے بیان جاری کیا جس میں انہوں نے کہا کہ ان کی حکومت ملک کے باہر سے کام کرتی رہے گی؛ جواب میں پدرام نے اپنے فیس بک پیج پر لکھا ہے کہ اس بیان کا مقصد معزول غنی حکومت کا دفاع تھا؛ وہ حکومت جس نے افغانستان کو دو میں تقسیم کیا، اور پچھلے ۲۰ سالوں کی کامیابیوں کو طالبان کے سپرد کیا۔

افغانستانی نیشنل کانگریس کے رہنما نے مزید کہا: طالبان سے نفرت کا مطلب جعلی جمہوریہ کے مفروروں کے ساتھ یکجہتی ہرگز نہیں ہے۔

افغانستانی سیاسی رہنماؤں اور مفرور صدر اشرف غنی کی حکومت کے عہدیداروں نے حال ہی میں ایک مشترکہ بیان میں اعلان کیا تھا کہ ان کی حکومت افغانستان کے باہر سے کام جاری رکھے گی۔

شریک یي کړئ!