حصہ : افغانستان -+

زمان اشاعت : پنج‌شنبه, 16 سپتامبر , 2021 خبر کا مختصر لنک :

طالبان کی حکومت باقی نہیں رہے گی؛ پنجشیر کی مقاومت اکیلی نہیں ہے: اسماعیل خان

ہرات کے سابق گورنر اسماعیل خان نے کہا کہ طالبان کی حکومت باقی نہیں رہے گی۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پنجشیر کی مقاومت اکیلی نہیں ہے۔


ہرات کے سابق گورنر اور سابق افغانستانی جہادی کمانڈر محمد اسماعیل خان نے کہا ہے کہ طالبان کی حکومت باقی نہیں رہے گی۔

انہوں نے کہا: طالبان کی کابینہ کے اعلان سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ ایک خاص گروہ ہیں اور صرف ایک فریق ہی ملک پر حکومت کرے گا؛ یہ ممکن نہیں ہے۔

افغانستان کے قومی ہیرو احمد شاہ مسعود کے بیٹے احمد مسعود کی قیادت میں طالبان کے خلاف پنجشیر فرنٹ پر مقاومت کے بارے میں اسماعیل خان نے کہا: یہ اکیلے نہیں ہیں؛ ہر کام چھوٹے پیمانے سے ہی شروع ہوتا ہے، اور آہستہ آہستہ باقی افغانستانی علاقے بھی اپنی شمولیت کا اعلان کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا: احمد مسعود کو مقاومت میں اپنے والد سے سیکھا ہوا تجربہ بھی حاصل ہے، اور جو کمانڈر ان کے ساتھ ہیں وہ بھی تجربہ کار ہیں۔

اسماعیل خان نے افغانستان پر طالبانی کنٹرول کے بارے میں یہ بھی کہا: اشرف غنی نے ایک عظیم قومی خیانت کی ہے، میرے خیال میں اشرف غنی ایک ایجنٹ تھے؛ انہیں ایسا ہی کرنا تھا۔

قابل ذکر ہے کہ ہرات پر طالبانی قبضے سے پہلے اسماعیل خان نے صوبہ ہرات میں اس گروہ کے خلاف عوامی قوتوں کی قیادت کی تھی۔

شریک یي کړئ!