حصہ : افغانستان -+

زمان اشاعت : یکشنبه, 17 اکتبر , 2021 خبر کا مختصر لنک :

طالبان کا برطانیہ سے جنگی معاوضے کا مطالبہ

طالبان نے برطانیہ اور نیٹو کے دیگر اراکین سے افغانستان میں جنگ سے ہونے والے نقصان پر معاوضے کا مطالبہ کیا ہے۔ اس دوران برطانیہ نے معاوضہ ادا کرنے کے لیے آمادگی کا اعلان کیا ہے۔


طالبان کے افغانستان پر تسلط کے بعد، امریکہ اور دیگر ممالک نے تقریبا ۱۰ ارب ڈالر کے افغانستانی اثاثے منجمد کر دیے تھے۔ اب طالبان نے برطانیہ اور نیٹو کے دیگر اراکین سے جنگی معاوضے کا مطالبہ کیا ہے۔

برطانوی اخبار مرر کی رپورٹ کے مطابق، طالبان حکومت نے برطانیہ اور نیٹو کے دیگر اراکین سے افغانستان میں ۲۰ سال جاری رہنے والی جنگ کے دوران ہونے والے خسارے کے عوض اربوں پاؤنڈ کا معاوضہ مانگا ہے۔

طالبان کے ثقافتی کمیشن کے رکن، نور محمد متوکل نے کہا: برطانیہ ہمیں جنگی معاوضہ دینے کے لیے تیار ہے، اور ہم اس کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ جنگ میں شامل دیگر ممالک کو بھی معاوضہ ادا کرنے کے لیے تیار رہنا چاہیے۔

برطانوی حکومت کے ایک نامعلوم عہدیدار کا کہنا تھا: ہم ابھی تک نہیں جانتے کہ طالبان ہم سے کیا چاہتے ہیں، لیکن معاوضے کے لیے ان کا دعویٰ اربوں پاؤنڈ تک ہو سکتا ہے۔ ہم یہ رقم ادا کریں یا نہیں، یہ ایک دوسرا معاملہ ہے۔

برطانوی وزارت دفاع نے طالبان کی جانب سے جنگی معاوضے کی درخواست پر تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا ہے۔

واضح رہے کہ افغانستان سے غیر ملکی افواج کے مکمل انخلا سے قبل افغانستانی شہریوں کی اموات کی اصلی وجہ امریکی فضائی حملے اور غیر ملکی افواج کی جانب سے راتوں کے چھاپے تھے، اور یہ قتل غیر ملکی افواج کی ہوائی کاروائیوں کی استثنیٰ کی خلاف ورزی تھی، اور چھپ کر وار کرنے کا تسلسل تھا۔

شریک یي کړئ!

منتخب خبریں