حصہ : افغانستان -+

زمان اشاعت : دوشنبه, 15 آگوست , 2022 خبر کا مختصر لنک :

طالبان نے پاکستان کے حکم سے لڑکیوں کی تعلیم پر پابندی لگا دی ہے: حامد کرزئی

افغانستان کے سابق صدر حامد کرزئی کا کہنا ہے کہ افغانستان میں لڑکیوں کی تعلیم پر پابندی افغان عوام کی مرضی اور اسلامی احکام کے مطابق نہیں ہے۔


حامد کرزئی نے جرمن میگزین اشپیگل کے ساتھ بات چیت میں کہا کہ ’’لڑکیوں کو اسکول جانے سے روکنا اسلام کے احکام پر مبنی نہیں ہے بلکہ یہ پڑوسی ملک پاکستان کے حکم سے کیا جاتا ہے‘‘۔

ان کے بقول، “پاکستان کا مقصد افغانستان کو ایک بے دفاع، کمزور اور غریب ملک کی صورت میں رکھنا ہے جس سے پاکستان کو کسی قسم کے مسائل کا سامنا نہ کرنا پڑے”۔

کرزئی نے مزید کہا کہ: “تعلیم یافتہ خواتین کے بغیر، ہم ایک مردہ ملک ہیں”۔ طالبان پچھلے 20 سالہ کامیابیوں کو عوام سے نہیں چھین سکتے؛ کیونکہ گزشتہ دو دہائیوں کے دوران لاکھوں لڑکے اور لڑکیوں نے اعلیٰ تعلیم حاصل کی ہے جس کے نتیجے میں افغان معاشرہ ایک  جدید معاشرے کی شکل اختیار کر گیا ہے، اس لیے طالبان آسانی سے یہ کامیابیاں عوام سے نہیں چھین سکتے۔

شریک یي کړئ!