حصہ : افغانستان -+

زمان اشاعت : پنج‌شنبه, 29 سپتامبر , 2022 خبر کا مختصر لنک :

طالبان تعلیم تک رسائی کے لئے تمام افغان شہریوں کے حقوق کا تحفظ کریں، انٹونیو گوٹیرش

آریانانیوز: اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انٹونیو گوتریش نے کابل کے مغرب میں کاج انسٹیٹیوٹ میں خودکش حملے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ طالبان کو تعلیم تک رسائی کے لئے تمام افغان شہریوں کے حقوق کا تحفظ کرنا چاہیے۔


گوٹیرش نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ طالبان کو چاہیے کہ قومیت اور صنف سے قطع نظر تعلیم تک محفوظ اور اطمینان بخش رسائی کے لیے تمام افغان شہریوں کے حقوق کا تحفظ کریں ۔

کابل کے مغرب میں ہونے والے کل کے واقعے کو یاد کرتے ہوئے، گوٹیرش نے مزید کہا کہ گزشتہ روز کابل شہر میں ایک تعلیمی مرکز پر دہشت گردانہ حملے میں درجنوں نوعمر لڑکے اور لڑکیاں جاں بحق ہوئے۔

واضح رہے کہ کابل کے مغرب میں کاج انسٹیٹیوٹ پر ہونے والے خودکش حملے کے بعد قومی اور بین الاقوامی سطح پر شدید ردعمل سامنے آیا ہے۔

شریک یي کړئ!