حصہ : افغانستان -+

زمان اشاعت : سه‌شنبه, 14 فوریه , 2023 خبر کا مختصر لنک :

سفارت خانوں کی حفاظت طالبان کی زمہ داری ہے، طالبان ترجمان

آریانانیوز: افغان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے داعشی دہشت گرد گروہ کی دھمکیوں کے خلاف ردعمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان میں سفارتی اداروں کی حفاظت کو یقینی بنایا گیا ہے اور داعش کے پاس کسی قسم کی دھمکی کی گنجائش نہیں ہے۔


واضح رہے کہ اس سے قبل بلومبرگ نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا تھا کہ داعش نے افغانستان میں چین، بھارت اور ایران کے سفارت خانوں کو نشانہ بنانے کی دھمکی دی ہے تاکہ طالبان کو ان کے سفارتی اتحادی تصور کئے جانے والے کئی ممالک سے الگ تھلگ کیا جاسکے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ اس قبل جمہوریہ روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا تھا کہ افغانستان سے امریکی فوجیوں کے فرار کے بعد بدقسمتی سے اس ملک کے حالات بہتر نہیں ہوئے ہیں، بلکہ القاعدہ اور داعش سمیت بین الاقوامی دہشت گرد تنظیمیں زیادہ فعال ہو رہی ہیں اور اپنی سرگرمیوں میں اضافہ کر رہی ہیں۔

شریک یي کړئ!