حصہ : افغانستان -+

زمان اشاعت : چهارشنبه, 1 دسامبر , 2021 خبر کا مختصر لنک :

سعودی عرب افغانستان میں اپنا کردار ادا کرنا چاہتا ہے

سعودی انٹیلی جنس کے سابق سربراہ ترکی الفیصل کا کہنا ہے کہ طالبان کے توسط سے بین الاقوامی ذمہ داریوں کی تکمیل کو یقینی بنانے کے لیے پہلے طالبان پر دباؤ ڈالا جائے اور اس کے بعد انھیں رسمی طور پر تسلیم کیا جائے۔


ترکی الفیصل نے افغانستان سے متعلق اپنے تازہ ترین بیان میں کہا ہے کہ عالمی برادری کو افغانستان سے منہ نہیں موڑنا چاہیے۔

انہوں نے تاکید کی ہے کہ عالمی برادری کو اس بات پر زور دینا چاہیے کہ طالبان افغانستان میں ایک جامع حکومت قائم کریں اور خواتین کے انسانی حقوق کی پاسداری کو یقینی بنائیں اور اسی طرح اس بات کی ضمانت دیں کہ افغانستان کی سرزمین کو دہشت گردی کے لیے استعمال نہیں ہونے دیا جاۓ گا۔

ان کے بقول سعودی عرب بھی طالبان کے توسط سے بین الاقوامی ذمہ داریوں کی منظوری میں اپنا کردار ادا کرنا چاہتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ سعودی عرب افغانستان میں امریکہ کی جگہ نہیں لے سکتا ہے، کیونکہ ان میں امریکہ کی طرح افغانستان کی مدد کرنے کی صلاحیت نہیں ہے۔

شریک یي کړئ!