حصہ : افغانستان -+

زمان اشاعت : چهارشنبه, 12 ژانویه , 2022 خبر کا مختصر لنک :

سابقہ افغانستانی حکومت کے سفیر اور طالبان کے منتخب شدہ سفیر، اٹلی میں آمنے سامنے

اٹلی میں افغانستانی سفارت خانے نے ایک خبرنامے میں طالبان کے منتخب شدہ سفیر اور اٹلی میں افغانستانی سفارت خانے کے سابقہ سفیر کے درمیان ہونے والی ٹکراؤ کی وضاحت کی ہے۔


سفارت خانے نے لکھا ہے کہ اٹلی میں افغانستانی سفارت خانے کے سابقہ ملازم محمد فہیم کشاف کہ جنھیں طالبان نے اٹلی میں سفیر کے طور تعینات کیا تھا، بغیر اجازت سفارت خانے میں داخل ہوۓ ہیں اور سابقہ حکومتی سفیر کے ساتھ جھگڑا کیا ہے۔

سابقہ افغانستانی حکومت کے سفیر نے سفارت خانے کے اطالوی محافظوں کو اس واقعے سے آگاہ کیا اور کشاف کو اٹلی میں افغانستانی سفارت خانے سے نکال دیا گیا ہے۔

افغانستانی سفارت خانے نے اس حملے کو ایک غیر قانونی عمل قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ سفیر کو کوئی بھی نقصان نہیں پہنچا ہے۔

شریک یي کړئ!

منتخب خبریں